بانہال اور کنگن میں گاڑیوں کے درمیان ٹکر

 بانہال //سرینگر جموں شاہراہ پر چملواس کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں تین خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ کنگن میں ایک موٹر سائیکل اور سوموکے درمیان ہوئی ٹکر میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق بانہال کے چملواس علاقے میں ایک ٹرک اور ایک ٹاٹاسومو گاڑی کے درمیاں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ٹاٹاسومومیں سوارن خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے دوشدیدزخمیوں کو ایمرجنسی اسپتال بانہال سے میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق بانہال سے رام بن جارہی ٹاٹا سومو بانہال سے پانچ کلومیٹر دور چملواس کے مقام مخالف سمت سے آرہے ایک ٹرک سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں سومو میں سوار تین خواتین سمیت پانچ مسافر زخمی ہوگئے جن کی شناخت منظور احمد وانی ، غلام نبی بہورو ، صدف بانو، منیزہ منظور اور فلورہ قیوم ساکنان بانہال کے طور ہوئی ہے۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ادھرکنگن میں سڑک کے ایک حادثے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔  ملی تفصیلات کے مطابق پاور ہاوس کنگن کے نزدیک موٹر سائیکل زیر نمبر JK01AJ-1982 اور آلٹو کار زیر نمبر-1999 JK16Aکے درمیان شدید ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں شعیب لون ولد غلام نبی لون ساکن حبہ کدل، عبدالاحد ولد عبدالرحیم ساکن نیلہ نجون کنگن، اشتیاق احمد ولد غلام محمد اکن نیلہ نجون کنگن، محمد شفع میر ولد غلام محمد میر ساکن برنہ بگ شدید طور پر زخمی ہوگئے جن کو علاج و معالجہ کے لئے سب ڈسٹرک ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا جہاں سے ان کو سرینگر منتقل کیا گیا ۔ کنگن پولیس نے حادثے سے متعلق کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔