بانہال اور کشتواڑ حادثات میں 6افراد زخمی

بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر کار حادثہ میں 4افراد زخمی ہو گئے جب کہ ٹھاٹھری ڈوڈہ روڈ پر ہوئے کار حادثہ میں 2افراد کے ذخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ بانہال کے نزدیک گنڈ۔ ٹھٹھاڑ علاقے میں ایک ٹرک نے ایک سیوفٹ کار کو سامنے سے ٹکر ماری جس کی نتیجے میں کار میں سوار دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو بانہال ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ انچارج پولیس پوسٹ جواہر ٹنل شمیم احمد نے بتایا کہ وادی کشمیر سے رام بن کی طرف انے والی سیوفٹ کار نمبرJK-19 3511کو بانہال سے 7 کلومیٹر پہلے گنڈ ۔ ٹھٹھاڑ کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹرک نے ٹکر ماری جس کی وجہ سے کار میں سوار سارہ بیگم  زوجہ محمد رمضان شان اور اس کا بیٹا ایجاز احمد ساکنہ نیل بانہال اور محمد عارف ولد نجم الدین اور زاہدہ بیگم زوجہ محمدعارف ساکنان النباس ، تحصیل پوگل پرستان زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے بانہال ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید کاروائی شروع کی ہے۔ کار میں سوار تمام مسافر اپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔ اس دوران ٹھاٹھری کے قریب ایک کار گرتی ہوئی چٹانوں کی زد میں آ گئی جس کے نتیجہ میں  اس میں سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی اس بری طرح سے چٹان کی زد میں آ گئی تھی کہ جے سی بی کی مدد سے چٹان ہٹانے کے بعد ہی زخمیوں کو گاڑی سے نکالا جا سکا۔ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بیان کی جاتی ہے ۔