بانہال اورکھڑی میں یوم آزادی پر مکمل بند رہا

  بانہال // یوم آزادی کے موقع پر بانہال اور کھڑی میں بند رہا جس کی وجہ سے تمام دکانیں بند رہیں اور پورا علاقہ سنان مناظر پیش کررہا تھا۔ جہاں کھڑی میں دن بھر مکمل ہڑتال رہی وہیں بانہال میں یوم آزادی کی تقریب کے اکا دکا دکانیں کھولی گئیں البتہ بیشتر دکانیں بند ہی رہیں۔ بند کی کال اگرچہ مزاحمتی قیادت نے دی تھی تاہم پچھلی تین دہائیوں سے پندرہ اگست کے روز بیشتر علاقوں میں بند رہتا ہے۔