بانکے بہاری گورکھ ناتھ مندر کمیٹی نے نیرو تھراپسٹ ٹیم کو نوازا

جموں // بانکے بہاری گورکھ ناتھ مندر کمیٹی سیکٹر4 ،نانک نگر میں لاجپت رائے مہرہ نیرو تھرپی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹیچوٹ جموں کی جانب سے یہاں ایک ہفتہ کے نیرو تھرپی ولی نیس کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا ،جسکا اختتام اتوار کے روز کیا گیا۔اس موقعہ پر فوٹو گرافر ایسو سی ایشن جموں کے صدر کپل کپور بھی بطور مہمان خصوصی موجود تھے،جنھوں نے نیرو تھراپسٹ ٹیم کی عزت فزائی کی اور انکی عزت بانکے بہاری گورکھ ناتھ مندر کمیٹی نے کی۔ اس موقعہ پر نیرو تھرپی جموںکے انچارج ڈاکٹر سمت مہاجن نے بانکے بہاری گورکھ ناتھ مندر کمیٹی اور کپل کپور کو شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ نیرو تھرپی ایک اُس قسم کا علاج ہے ،جس سے تمام بیماریوں کا علاج بغیر ادویات کے کیا جاتا ہے،جس کا کوئی مضر اثر نہیںہے۔نیرو تھرپی کے جموں میں پہلے ہی چار مرکز کام کر رہے ہیںاور جلد ہی بانکے بہاری گورکھ ناتھ مندر کمیٹی سیکٹر4 ،نانک نگر میںایک نیا نیروتھرپی چیریٹیبل مرکز 8.07.2019کو کھولا جائے گاجو صُبح10بجے سے بعد دوپہر ایک بجے تک کام کرے گا۔مرکز کے سربارہ سینئر نیرو تھرپسٹ للت شرما ہونگے۔اس موقعہ پر  بانکے بہاری گورکھ ناتھ مندر کمیٹی کے صدر رام لنگر نے تمام مہمانوں اور نیرو تھرپی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔کیمپ میں تقریباً   700  مریضوں کا علاج کیا گیا ۔