حسین محتشم
پونچھ//بانڈی کماں خان اپر تا ہائی سکول گلی پنڈی سڑک سن 2005 میں شروع ہوئی تھی جس کو موجودہ ایم ایل اے نے شروع کروایا تھا۔اس دوران سڑک اس کی زمینی کٹائی ہوئی،اس کے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس سڑک کا تعمیراتی کام بند کر کے اسے یونہی چھوڑ دیا گیا۔ مقامی شہریوں کے مطابق انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لگ بھگ 15 سے 20 لاکھ روپے جمع کر کے اس سڑک کا کچھ کام کروایااور اس سڑک کو اس قابل بنایا کہ اس پر کچھ گاڑیاں چل سکیں تاہم اس کے بعد سے اب تک اس سڑک کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔شہریوں نے کہا یہ سڑک موجودہ وقت میں محکمہ تعمیرات عامہ کے زیر نگران ہے یہ تین کلومیٹر سڑک ہے دو کلومیٹر پر 10 سال پہلے تارکول بچھائی گئی تھی لیکن محکمہ نے اس کے بعد اس سڑک کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ یہ سڑک یک طرفہ ہے جس پر ایک گاڑی کا گزرنا بھی مشکل ہوجاتاہے۔شہریوں کے مطابق اس سڑک کو ایک سال پہلے سیٹی پلان سے ایک کلو میٹر پہ دوبارہ تارکول بچھائی گئی وہ وہ تارکول بھی کچھ ہی دن رہی۔انہوں نے کہا اس کے بعد ایک کلومیٹر سڑک پر محکمہ ار ڈی ڈی نے تارکول ڈالا تاہم اب ساری سڑک برباد ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران اس سڑک کی دوبارہ خستہ حالت ہو گئی اور کئی مقامات اور پسیاں گرائی جسے مقامی لوگوں نے خود ہٹایا۔انہوں نے کہا ہم انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں اس سڑک کو جلد سے جلد گاڑیاں چلنے کے قابل بنایا جائے تاکہ یہاں کے لوگوں کو گونا گوں پریشانیوں سے نجات حاصل ہو۔