بانڈی چچیاں میں سڑک حادثہ،3 نوجوان زخمی

پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ کے بانڈی چچیاں علاقہ میں تکیہ شریف کے قریب ایک ماروتی کار حادثہ کا شکار ہوئی جس پر سوار تین نوجوانوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ عینی شواہدین کے مطابق ماروتی زیر نمبرJK02L-3600جو کہ بانڈی چچیاں سے پونچھ کی جانب روا دواں تھی تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور کا قابو سے باہر ہو کر چالیس فٹ کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں اس کار پر سوار تین نوجوان زخمی ہوگئے ان تمام زخمیوںکو ضلع ہسپتال پونچھ پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔زخمی ہونے والوں کی شناخت عاصف چوہدری عمر 25سال ساکن سرنکوٹ، ساجن رفیق ولد محمد رفیق ساکن درابہ سرنکوٹ، دانش چوہدری ولد محمد شبیر ساکن دندی دھڑا سرنکوٹ کی گئی ہے۔