بانڈی پورہ کے کئی علاقوں میں پانی کی قلت

بانڈی پورہ//منتری گام شیخ پورہ ،درمہامہ اور بنہ کوٹ بانڈی پورہ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں عوام کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق ماہِ رمضان کے مقدس ایام میں بھی انہیں پانی کی قلت کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ روز سے پانی کی سپلائی میں خلل پڑا ہے ۔انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ پانی کی سپلائی فوری طور پر بحال کی جائے۔