بانڈی پورہ کے جنگل سے مقامی شہری کی لاش بر آمد

سرینگر/شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں سنیچر کو ایک مقامی شہری کی لاش بر آمد ہوگئی ۔

یہ لاش دوبن گائوں میں بر آمد ہوئی جو جنگل علاقے میں پڑتا ہے۔

حکام نے کہا کہ مذکورہ شہری گذشہ شام جنگل میں لکڑی لانے کی غرض سے گیا تھا لیکن واپس نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج صبح جب اُس کے گھروالے اُس کی تلاش میں نکلے تو اُس کی لاش جنگل میں پائی گئی۔

وہ ایک درخت سے لکڑی کاٹتے ہوئے گر کر لقمہ اجل بن گیا تھا۔

مذکورہ شہری کی شناخت چچی چوہان ولد راجولی چوہان ، ساکنہ دوبن کے بطور ہوئی ہے۔