سرینگر//شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کی ایک80سالہ خاتون کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی اور اس طرح جموں کشمیر میںاس مہلک وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد232تک پہنچ گئی۔
حکام نے ہفتے کو بتایا کہ مذکورہ خاتون 11جولائی سے سکمز صورہ میں زیر علاج تھی اور وہ گذشتہ شب کے دوران چل بسی۔
ابھی تک وادی کشمیرمیں کورونا سے214جبکہ جموں صوبے میں18افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
وادی میں سب سے زیادہ59ہلاکتیں ضلع سرینگر میں ہوئی ہیں۔