بانڈی پورہ // پولیس نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنگجوئوں کیساتھ کام کرنے والے 6بالائی زمین ورکروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کیس درج کرکے مزید پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ بانڈی پورہ پولیس نے مصدقہ معلومات کی بنیاد پر فوج کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران مظفر احمد لون، محمد امین لون، امتیاز احمد لون، جاوید احمد لون اور محمد سلیم خان کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ سبھی نوجوان جنگجوئوںکے اعانت کار تھے اور انکے لئے بالائی زمین کام کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان سے 2 گرینیڈ 2ڈیٹو نیٹر،15راونڈ گولیاں و دیگر ممنوع مواد ضبط کیا گیا ۔ انکے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
بانڈی پورہ میں 6نوجوانوں کی گرفتاری
