بانڈی پورہ//اے ڈی ڈی سی بانڈ ی پورہ ظہو راحمد میر نے آج طلبأ کے ایک گروپ کو پہلگام میں سرمائی کھیلوں مانٹرننگ اینڈ سیکننگ میں تربیت کے لئے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔اس موقعہ پر چیف انجینئر این ایچ پی سی،جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اوردیگر ضلع آفیسران موجود تھے۔ضلع کے مختلف زونوں سے تعلق رکھنے والے 20طلبأ پہپہلگام میں سرمائی کھیلوں کی تربیت حاصل کریں گے۔پروگرام کا اہتمام سے ضلع انتظامیہ نے این ایچ پی سی اوریوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے اشتراک سے کیا ہے ۔آفیسران نے کہا کہ ٹریننگ پروگرام کے انعقاد کا مقصد طلبأکو مختلف سرمائی کھیلوں میں تربیت دینا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ سرمائی کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکیں۔
بانڈی پورہ میں 20طلبأ کے لئے سکینگ اورمانٹرینگ پروگرام کا انعقاد
