بانڈی پورہ//آلوسہ بانڈی پورہ میں ایک بارہ برس کے بچے نے خود کو پھانسی پر لٹکاکر اپناخاتمہ کیا۔اطلاعات کے مطابق بارہ برس کے شیرازاحمد نے جمعہ بعد دوپہر اپنے آپ کو پھانسی پرلٹکایا۔پولیس نے موقعہ پرپہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لیااور قانونی لوازمات پورا کئے جانے ے بعد لاش وارثین کے سپرد کی گئی۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔