عازم جان
بانڈی پورہ// محکمہ حیوانات بانڈی پورہ نے ہفتہ کو ویٹرنری کمپلیکس میں یوم حیوانات منایا۔ تقریب میں سی اے ایچ او بانڈی پورہ ڈاکٹر جی اے لون، ڈی ایس ایچ او بانڈی پورہ، ڈاکٹر شوکت، بی وی او بانڈی پورہ، ڈاکٹر ایم رمضان چوپان، ایس ایم ایس کے وی کے بانڈی پورہ، ڈاکٹر نذیر احمد، ٹیکنیکل افسر ،سی اے ایچ او ڈاکٹر وسیم، تمام وی اے ایس اور پیراویٹس کے علاوہ کسانوں، جانوروں کے حقوق کے کارکنوں نے شرکت کی۔ڈاکٹر جی اے لون نے تقریب کا آغاز بچھڑوں کے ڈی ورمنگ کے ساتھ کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر لون نے موضوع پر ایک تفصیلی لیکچر دیا۔ویٹرنری لچک کو مضبوط بنانا، دودھ اور پولٹری کی پیداوار کے حوالے سے جانوروں کی بانڈی پورہ کی حیثیت اور گزشتہ مالی سال کے دوران محکمہ کی طرف سے حاصل کردہ مجموعی کامیابیوںپرروشنی ڈالی۔ بعد ازاں ڈی ایس ایچ او بانڈی پورہ ڈاکٹر شوکت نے عالمی یوم ویٹرنری کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر رمضان، ڈاکٹر نذیر، ڈاکٹر وسیم نے حاضرین کے ساتھ اپنے فیلڈ تجربات شیئر کیے۔ تقریب کا اختتام ضلع کے بہترین فیلڈ ویٹ اور پرائیویٹ میں تعریفی اسناد اور یادگاری نشانات کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔