بانڈی پورہ میں گاڑی کو حادثہ | 2فوجی اہلکار زخمی

بانڈی پورہ// بانڈی پورہ ضلع کے ارہ کام گائوں میں بدھ کے روز ایک فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے 2 فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ فوج کے جوانوں کو لے جانے والی فوج کی گاڑی سڑک سے پھسل کر ضلع کے ارہ کام گائوں میں ایک کھیت میں جا گری۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے میں 2فوجی زخمی ہوئے، جنہیں علاج ومعالجہ کے  لئے قریبی ہیلتھ سنٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔