بانڈی پورہ میں کنبے پر قیات ٹوٹ پڑی | بیٹے کی موت کے6گھنٹے کے بعد ماں فوت

عازم جان
بانڈی پورہ// بانڈی پورہ ضلع کے کونن گائوں کے ایک خاندان پر اس قیامت کا پہاڑ ٹوٹ پڑا،جب چند منٹوں کے وقفے میں ماں، بیٹے کی موت ہوگئی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے کونن گائوں کے رہنے والے محمد شعبان ولد قادر بٹ نامی ایک 50 سالہ شخص کو اتوار کی شام دل کا دورہ پڑا۔ اگرچہ اسے فوری طور پر ڈی ایچ بانڈی پورہ پہنچایا گیا، لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔گھر واپسی پر اپنے اکلوتے بیٹے کی موت کی خبر سن کراسکی 80 سالہ والدہ بختی بیگم کو بھی دل کا دورہ پڑا۔ اسے بھی ڈی ایچ بانڈی پورہ فوری طور پر بھی پہنچایا گیا، لیکن اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ۔ ماں بیٹے کی موت کی خبرسے گائوں میں کہرام مچ گیا۔ بعد میں ماں اور بیٹے دونوں کی لاشوں کو آخری رسومات کے لیے ان کے آبائی گائوں منتقل کیا گیا۔