بانڈی پورہ//عازم جان//سخت ٹھنڈ کے بیچ بانڈی پورہ میں فورسز نے کئی دیہات کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لی ۔فوج اورایس او جی نے جنگجوؤں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گنڈ جہانگیر،حاجن میں تلاشی مہم چلائی۔ فورسزنے اس دوران باہر جانے والے سبھی راستوں کو بند کردیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔ فوج نے پورے علاقے کو مکمل سیل کرکے رات بھر تلاشی کاروائی جاری رکھی تاہم رات دیر تک جاری رہنے والی اس تلاشی کارروائی کے دوران جب فوج کو جنگجووں کی موجودگی کا کوئی سراغ نہ ملا تو انہوں نے کسی گرفتاری کے بغیر دیہات کا محاصرہ ختم کرلیاہے۔
بانڈی پورہ میں کئی دیہات کا محاصرہ
