بانڈی پورہ میں پولیس کارروائی

عازم جان
بانڈی پورہ //شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پولیس نے ایک علیحدگی پسند رہنما عبدالصمد انقلابی سمیت کم از کم11 افراد کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مبینہ طور پر “غیر قانونی اور تخریبی” سرگرمیوں میں ملوث تھے اور انہیں PSA کے تحت نظر بند کر کے مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔جن افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق عمل میں لایا گیا ہے ان میں عبدالصمد ملہ عرف انقلابی ولد عبدالرحمان ملہ ساکن گنستان، قیصر احمد پرے ولد نذیر احمد پرے ساکن پرے محلہ عشم، ظہور احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن چیوہ ، محمد سلیم پرے ولد محمد رمضان پرے ساکن کھوس محلہ حاجن ، عرفان احمد لون ولد محمد افضل لون ساکن بنگر محلہ حاجن، عرفان احمد بٹ ولد عبدالعزیز بٹ ساکن سید محلہ حاجن، نصیر احمد پرے ولد بشیر احمد پرے ساکن کاٹھ پورہ حاجن کے علاوہ دیگرچار افراد شامل ہیں۔