بانڈی پورہ میں مارے گئے 2غیر ملکی عسکریت پسند گانٹہ مولہ میں سپرد خاک

  بارہمولہ //  شمالی ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میںجمعرات کو ایک جھڑپ میںمارے گئے 2 غیر ملکی جنگجوئوں کوبارہمولہ کے مضافاتی گائوں میں رات کی تاریکی کے دوران سپرد خاک کیا گیا ۔ مذکورہ جنگجوئوں کو رات کے 12بجے پہنچایا گیا جس کے بعد شیری تھانہ سے وابستہ پولیس اہلکاروں اور کچھ مقامی لوگوں نے جنگجوئوں کو رات کیایک بجے سرینگر مظفرآباد شاہرہ پر بارہمولہ کے مضافاتی گائوں گانٹہ مولہ میں غیر ملکی جنگجوئوں کیلئے بنائے گے قبرستان میںسپرد خاک کیاگیا ۔اس طرح سے اس غیر ملکی جنگجوئوں کیلئے بنائے گئے قبرستان میں اب تک دفن کئے گئے غیر ملکی جنگجوئووں کی تعداد1 10 تک پہنچ گئی ہے،جو وادی کشمیر کے مختلف جھڑپوں میں مارے گئے ہیںجن میں ابو دُوجانہ سمیت کئی اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس قبرستان میں غیرملکی جنگجوئوں کی تدفین تین سال قبل عمل شروع کی گئی تھی۔