بانڈی پورہ میں صحت مراکز خالی دوائی دستیاب نہ فرسٹ ایڈ کی سہولیات

عازم جان

بانڈی پورہ// بانڈی پورہ میں ضلع بھرکے صحت مراکز پر ادویات کی عدم دستیابی سے دیہی علاقوں کے مریضوں کو ضلع ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں کی طرف رخ کرنا پڑ رہا ہے ۔کئی دیہات کے مریضوں نے بتایا ہے کہ فسٹ ایڈبھی سنٹروں سے نہیں مل رہی ہے۔ شاہ گنڈ وجپارہ، نائدکھے، بانیاری شلوت، گاڈکھڈسمبل کے مکینوں نے بتایا ہے کہ صحت مراکز پر ادویات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو سمبل اور حاجن کے پرایمری ہیلتھ ہسپتالوں پر فسٹ ایڈ دوائی حاصل کرنے کے لئے جانا پڑ رہا ہے جبکہ سونروانی ،بنہ کوٹ، خیار ،لاوے پورہ، پٹھکوٹ، چانہ دجی ،ویون وغیرہ کے مریضوں کو فسٹ ایڈ کے لیے ضلع ہسپتال بانڈی پورہ جانا پڑ رہا ہے۔دیہی علاقوں کے لوگ بھی معمولی دوائی اور ٹیسٹ کے لئے نزدیکی صحت مراکز کے بجائے ضلع ہسپتال کی طرف رخ کرتے ہیںکیونکہ صحت مراکز پر ادویات دستیاب نہیں ہے ۔لوگوں نے ناظم صحت سے مطالبہ کیا کہ صحت مراکز پر ادویات دستیاب رکھنے کے لیے ہدایت جاری کریں۔