بانڈی پورہ میں شرمناک واقعہ | لوگوں نے پٹن آکر تین جگہوں پردھرنادیا

بارہمولہ //بانڈی پورہ میں مبینہ طور تین سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیاتی کے خلاف لوگوں نے پٹن میںسرینگر مظفر آباد شاہرا ہ پر آکر جمعہ کوتین جگہوں پر دھرنادیا اور ملوث شخص کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا۔ شاہراہ پر دھرنے کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر رہی جس کے بعد فورسز کو مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج آنسوں گیس کا استعمال کرنا پڑا ۔ گزشتہ روز بانڈی پورہ کے ملک پورہ ترہگام سمبل  گائوں میں دل دہلانے والا واقع رونما ہوا ۔ ایک درندہ صفت شخص طاہر احمد نے تین سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی جس کے بعد اگر چہ پولیس نے بروقت کارروائی عمل میں لا کر ملوث شخص کو حراست میں لے لیا ہے ۔متاثرہ بچی کے رشتہ داروں اور مقامی لوگوں نے پٹن آکر شاہراہ پر تین جگہوں پر جن میں ہانجی ویرہ ،دیور اور ژنہ بل  میںھرنادیا اور ملوث نوجوان کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا۔ کافی دیر تک شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہونے کے بعد تحصیلدار پٹن جائے واقع پر پہنچے اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ ملوث شخص کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوئے اور ٹریفک بحال ہوا۔