بانڈی پورہ میں سی آر پی ایف اہلکار سڑک حادثے میں ہلاک، تین زخمی

سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ میں جمعہ کے روزاُس وقت سی آر پی ایف کا ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جب اُن کی گاڑی، جس میں وہ سوار تھے کو نسو علاقے میں حادثہ پیش آیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق سی آر پی ایف کی 3بٹالین سے وابستہ گاڑی سڑک سے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور تین خمی ہوگئے۔
زخمی اہلکاروں کو علاج و معالجہ کیلئے ضلع اسپتال بانڈی پورہ لیجایا گیا۔
ہلاک شدہ اہلکار کی شناخت نریش کمار جبکہ زخمی اہلکاروں کی شناخت روی راج،انکت کمار اور ونود کمار کے طور ہوئی ہے۔