بانڈی پورہ میں سکریننگ کمیٹی کی میٹنگ | گریز کے32متاثرہ کنبوں میںمعاوضہ منظور

بانڈی پورہ// ضلع سطح کی اسکریننگ کم مشاورتی کمیٹی (ڈی ایل سی سی) نے منگل کو عسکریت پسندی سے متاثرہ دو مقدمات کی منظوری دے دی اور گریز میں ایل او سی گولہ باری کے نتیجے میں 32 خاندانوں کے حق میں معاوضے کی منظوری دی۔یہ اجلاس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) بانڈی پورہ ، ڈاکٹر اویس احمد کی صدارت میں طلب کیا گیا تھا۔میٹنگ کے دوران ایس آر او 43 کے تحت بھرتی کے لئے ایک کیس کلیئر کیا گیا جبکہ ایک اور کیس کی منظوری دی گئی اور مزید ضروری کارروائی کے لئے متعلقہ محکمہ کے حوالے کردیا گیا۔ایگزیکٹو انجینئر (ایس ایس ڈی) گریز کی طرف سے ہونے والے نقصانات کی تصدیق کے تحت گریز میں سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری سے ہونے والے نقصان کے 32 واقعات کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس راہول ملک ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد میر ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ریاض احمد بیگ ، ضلع انفارمیشن آفیسر جہانگیر آخون ،فوج اور بی ایس ایف کے افسران نے شرکت کی۔