بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کل سول سروسز کے امیدواروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور انہیں کچھ اہم جانکاری دی اور اُن کے ساتھ اپنے تجربات بانٹے۔انہوںنے طلبأ کو ٹائم ٹیبل کے تحت تعلیمی سرگرمیوں پرتوجہ دینے پر زوردیا۔انہوںنے طلبأ کو مشورہ کیا کہ وہ اپنی پسند کے مطابق موضوعات کا انتخاب کریں تاکہ وہ ان موضوعات کے تحت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔2008 پیکیج کے آئی ایس آفیسر ڈاکٹر چودھری نے کہا کہ مناسب منصوبہ بندی اورتیاریوں سے امتحانات میں کامیابی کے امکانات روشن ہوجاتے ہیں۔
بانڈی پورہ میں سول سروسز کے امیدواروںکا ترقیاتی کمشنر کے ساتھ تبادلہ خیال
