سرینگر//شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں زیر قرنطین ایک پولیس اہلکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے۔ اس طرح مذکورہ ضلع میں کورونا وائرس میں مبتلاءمریضوں کی تعداد 84تک جا پہنچی ہے۔
حکام کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکار پہلے ہی قرنطین میں تھا اور اُس کے ساتھ رابطہ کرنے والے افراد کی بھی پہلے ہی نشاندہی کی گئی ہے۔
مذکورہ اہلکار کا تعلق بانڈی پورہ کے گنڈ قیصر نامی گاﺅں سے ہے اور وہ ضلع پولیس لائنز بانڈی پورہ میں تعینات تھا۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ پولیس اہلکار کو کورونا انفکشن اپنے ہی گاﺅں میں پہلے ہی مبتلاءایک مریض سے لگا تھا۔
ضلع کمشنر بانڈی پورہ شاباز مرزا نے بھی پولیس اہلکارکا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔