عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر// بانڈی پورہ ضلع کے صدر کوٹ پائین میں ریچھ کے حملے میں ایک 32 سالہ خاتون زخمی ہو گئی۔گائوں کے عبدالرحیم شیخ کی بیٹی 32 سالہ دلی بانو کو سن سیٹ ولر پوائنٹ کے قریب ریچھ نے حملہ کر کے زخمی کر دیا گیا۔ خاتون کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے خصوصی علاج کے لیے سری نگر کے اسپتال بھیج دیا گیا۔