بانڈی پورہ//ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے منگل کو منی سیکریٹریٹ میں مختلف سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف دفاتر کا معائنہ کیا جن میں لیبر، انڈسٹریز، ہینڈلوم، کوآپریٹو،ڈپٹی سی ایم اواور دیگر دفاتر شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنرنے افسران، عملہ اوردیگر لوگوں سے بات چیت کی تاکہ لوگوں کو ان دفاتر میں فراہم کی جا رہی خدمات کے بارے میں رائے معلوم کی جا سکے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دفاتر میں وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ مؤثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے دفاتر میں صفائی کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔
بانڈی پورہ میں دفاتر کا اچانک معائنہ | ڈپٹی کمشنر کی ملازمین کو وقت کا پابند رہنے کی ہدایت
