بانڈی پورہ میں خوراک ورسدات ملازمین کا جلسہ

بانڈی پورہ//بانڈی پورہ میں خوراک ورسدات محکمہ کے ملازمین کے اجلاس میں ’ایجیک‘ کے تمام پروگراموں کو کامیاب بنانے کا عزم کیاگیا۔جمعہ کوبانڈی پورہ میں محکمہ خوراک ورسدات کے ملازمین کا ایک جلسہ منعقد ہواجس میں ضلع بھرکے محکمہ خوراک ورسدات کے ملازمین نے شرکت کی۔جلسہ میں محکمہ خوراک ورسدات کے ملازمین انجمن کے صدرریاض احمد صوفی کو ’ایجیک ‘ کاصدر منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی گئی اور انہیں یقین دلایا گیا کہ ’ایجیک‘ کے پروگراموں کو کامیاب بنانے کیلئے ملازمین  ہر ممکن تعاون دیں گے ۔جلسہ میں ملازمین کو درپیش مسائل بھی اُجاگر کئے گئے۔