عازم جان
بانڈی پورہ// بانڈی پورہ ضلع میں ایک فوجی جوان کی موت ہو گئی اور دوسرا سپاہی اُس وقت زخمی ہو گیا جب اس کے ساتھی کی غلطی سے اسکی بندوق چل گئی۔ پولیس نے اتوار کو بتایاکہ ملزم فوجی اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس نے کہا ” ہتھیار حادثاتی طور پرچل گیاجس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار کی جان گئی اور دوسرا زخمی ہوا۔ملزم فوجی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔