بانڈی پورہ میں جنگجوئوں کے2اعانت کار گرفتار

بانڈی پورہ//بانڈی پورہ میں سیکورٹی فورسز نے جیش محمد سے وابستہ دو اعانت کاروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانڈی پورہ پولیس اور 13 آر آر نے مصدقہ اطلاع ملنے پر ولر وانٹیج پارک آرہ گام بانڈی پورہ میں چھاپہ ڈالکر عبدالمجید خان ساکن کرالہ پورہ بانڈی پورہ کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے ایک پستول، 3 ہتھ گولے اور 10 راونڈ گولیاں برآمدکئے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران اس نے سنگرامہ سوپور کے رہنے والے شوکت احمد ملک کو اپنا ساتھی بتایا جس کے بعد سوپور پولیس اور 52 آر آرنے شوکت احمد ملک کو بھی گرفتار کیا۔اسکی تحویل سے ایک پستول، 5 ہتھ گولے بر آمد کئے گئے۔ پولیس سٹیشن آرہ گام بانڈی پورہ میں کیس زیر نمبر 4/2021درج کیا گیا ہے۔