سرینگر//صوبائی کمشنرکشمیر بصیر احمد خان نے آفیسران کی ایک میٹنگ میں ضلع بانڈی پورہ میںجاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران 134.84کروڑ روپے کی لاگت والے ماڈم اٹی بونیار کنال پر ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹ کی کمشننگ،نبارڈ کاموں،پی ڈی ڈی کاموںا ور حاجن اورسمبل میں میں جیوبیگ، جنہیں دریائے جہلم کے کناروں،پھولبانی پروجیکٹوں اوردیگر اہم تعمیراتی کاموں کے لئے استعمال میںلایا جارہا ہے کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع بانڈی پورہ میں وزیر اعلیٰ کی 81ہدایات اوریقین دہانیوں میںسے اب تک 79ہدایات پر عملدر آمد کیا گیا ہے، جب دیگر ہدایات پر عملد رآمدجاری ہے۔صوبائی کمشنر نے آفیسران سے خطاب کے دوران کہا کہ کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کاموںکی مقررہ وقت میں تکمیل کے لئے دوہرے شفٹوں میں کام کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے کاموںکی تکمیل کے لئے ترقیاتی کمشنرکو متعلقہ آفیسران کے ساتھ قریبی تال میل میں رکھنے پر زوردیاتاکہ کام مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں۔انہوںنے کاموں کی نگرانی کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دینے کی ہدایت دی جو کہ ماہانہ بنیادوں پر صوبائی کمشنر کے دفتر میں پیش رفت کے سلسلے میں رپورٹ پیش کرے گی ۔صوبائی کمشنر نے آفیسران کو دورافتادہ علاقوں میں جاکر موسم سرما میںلوگوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لینے اوراُن کی شکایات کا ازالہ کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ،چیف انجینئر اری گیشن وفلڈ کنٹرول اورڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔
بانڈی پورہ میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کاجائزہ
