بانڈی پورہ میں بلاک دیوس تقریب | لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل ابھارے

بانڈی پورہ//بانڈی پورہ ضلع میں بلاک دیوس کے موقع پر مقامی نوعیت کے مسائل ابھارے گئے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے منی سیکریٹریٹ کانفرنس حال میں بلاک دیوس پروگرام کی صدارت کی۔ اُن کے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر افسر علی خان جوائنٹ ڈائریکٹر امتیاز احمد، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ عبدالرشید داس ،ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر نذیر احمد صوفی ودیگر سینئر افسران تھے۔ تقریب میں درجنوں وفود نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل ابھارے جبکہ انفرادی طور پر بھی لوگوں نے مطالبات پیش کرتے ہوئے بجلی کی ناقص سپلائی اورسڑکوں کی مرمت پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے موقع پر ہی شکایات کا ازالہ کرنے کی ہدایت دی۔