بانڈی پورہ میں این سی کا کنونشن

بانڈی پورہ//نیشنل کانفرنس نے بانڈی پورہ میں تحصیل سطح کا ایک کنونشن منعقد کیا جس میں بھاری تعداد میں پارٹی اراکین نے شرکت کی۔ ضلع صدر بانڈی پورہ میر غلام رسول ناز نے مہمان خصوصی کی حٰثیت سے شرکت کی ۔ مقررین نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کو تحصیل سطح پر مضبوط بنانے پر زور دیا۔ ضلع صدر میرغلام رسول ناز نے دفعہ 370 اور 35A کے دفاع کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ گورنر انتظامیہ عوام کو راحت پہنچانے میں بری طرح سے ناکام ہے اورلوگ گوناگوں مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں ۔