بانڈی پورہ//ضلع بانڈ ی پورہ میں سیکنڈری اورسینئر سیکنڈری امتحانات بائی اینول 2019-20 کے احسن انعقاد کیلئے انتظامیہ کی طرف سے لازمی اقدامات کئے گئے ہیں۔ان اقدامات کے تحت ضلع مجسٹریٹ نے امتحانات کے دوران بیرونی مداخلت کو روکنے اورغیر قانونی سرگرمیوں پر روک کو یقینی بنانے کے لئے تمام امتحانی مراکز کے گردونواح میں دفعہ144کا نفاذ عمل میں لایا ہے جس کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی مراکز کے200میٹر کے دائرے میں نقل وحرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔