سرینگر//شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کی ایک20سالہ جواں سال لڑکی کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی ہے۔مذکورہ لڑکی نے گذشتہ ہفتے کوئی زہریلی شے کھائی تھی جس کے بعد اُسے سرینگر منتقل کیا گیا ۔علاج کے دوران مذکورہ لڑکی کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ گذشتہ رات دیر گئے انتقال کر گئی۔
حکام کے مطابق شادی پورہ علاقے کی رہنے والی مذکورہ لڑکی سکمز صورہ میں6ستمبر سے زیر علاج تھی۔دوران علاج یہ انکشاف ہوا تھا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلاءہے۔
چیف میڈیکل آفیسر بانڈی پورہ ڈاکٹر بشیر احمد نے مذکورہ لڑکی کے انتقال کی تصدیق کی۔