بانڈی پورہ رگبی چمپئن شپ کی اختتامی تقریب منعقد

سرینگر//ایس کے سٹیڈیم بانڈی پورہ میں 12ویں جے اینڈ کے رگبی چمپین شپ 2019کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی ۔ ٹورنامنٹ میں 13اضلاع سے آئے ہوئے 37ٹیموں نے شرکت کی ۔ ایس ایس پی بانڈی پورہ راہول ملک نے مہمان ذی وقار کے بطور اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔ چمپین شپ کا اہتمام بانڈی پور ہ رگبی ایسو سی ایشن نے جے اینڈ کے رگبی ایسو سی ایشن اور علی سپورسٹس ایکاڈمی کے باہمی اشتراک سے کیا تھا۔ ایس ایس پی بانڈی پورہ نے اس موقعہ پر کہا کہ کھیل کود جسمانی نشو نما کیلئے بے حد ضروری ہے اور اُس کے ساتھ ساتھ کھیل کود سے باہمی بھائی چارے کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور انہوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا لوا ہا منوایا ہے۔ ایسو سی ایشن سے وابستہ عہدیداروں نے ایس ایس پی بانڈی پور ہ کی جانب سے پروگرام میں شرکت کرنے پر اُن کا تہیہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو قیمتی وقت کھلاڑیوں اور ایسو سی ایشن کے زعما وں کے درمیان صرف کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔ آخر پر ایس ایس پی کو موم