نیوز ڈیسک
بانڈی پورہ//شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سریندر جنگلاتی علاقے میں بدھ کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے آئی جی پی کشمیر کا حوالے دے کر ایک ٹویٹ کر کے بتایا،”بانڈی پورہ تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا ہے، جس کے قبضے سے 01اے کے رائفل، 03میگزین برآمد کئے گئے ہیں۔ مارا گیا جنگجو نئے درانداز عسکری گروپ کا حصہ تھا۔ علاقے میں دیگر 02جنگجوئوں کی تلاش جاری ہے”۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دوبدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ پولیس اور فوج نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اضافی کمک کو جنگلی علاقے کی اور روانہ کیا گیا جبکہ ڈرون کیمروں کے ذریعے جنگل کی نگرانی کا عمل بھی تیز کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو جنگلی علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک جنگل میں گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔