بانڈی پورہ بازار میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

بانڈی پورہ //بانڈی پورہ بازار اور گلشن چوک میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر جگہ جگہ پائے جارہے ہیں جس کے نتیجے میںدکانداروں اور راہگیروں کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دکانداروں کا کہناہے کہ بانڈی پورہ بازار ضلع صدر مقام کا چہرہ تصورکیا جاتا ہے لیکن اس بازار میں جگہ جگہ گندگی موجود ہونے سے بدبو پھیل رہی ہے ۔دکانداروں نے بتایا کہ بازار اور گلشن چوک میں چھاپڑی فروشوں نے قبضہ جما لیا ہے لیکن حکام خاموش تماشائی کا رول ادا کررہے ہیں۔اس ضمن ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے کہا کہ یہ اہم مسئلہ ہے جس کی طرف توجہ دی جائے گی تاکہ عام لوگوں اورتاجروں کو راحت مل سکے۔