بانڈی پورہ اور اونتی پورہ میں چوری کے معاملات حل

بانڈی پورہ+اونتی پورہ //بانڈی پورہ پولیس نے چوری کا ایک معاملہ حل کرتے ہوئے چوروں کو گرفتار کرکے اُن سے مال مسروقہ برآمد کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق چھ مارچ کو بانڈی پورہ تھانہ کو محمد حمزہ لون ولد آیت محمد لون ساکن محبوب عالم کالونی کلوسہ بانڈی پورہ نامی ایک شخص کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ محبوب عالم کالونی کلوسہ میںچور اس کے رہائشی مکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اڑا کرلے گئے۔ موصولہ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے بانڈی پورہ تھانہ کی ایک ٹیم ایس ایچ او کی سربراہی اور ڈی وائی ایس پی ایچ کیو آر ایس بانڈی پورہ محمد شفاعت کی نگرانی میں تشکیل دی گئی۔ تفتیش کے دوران کئی مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کے لیے بلایا گیا اور تمام دستیاب تکنیکی معلومات کے بعدٹیم نے 2ملزمان کو گرفتار کیا جن کی شناخت سمیر احمد شیخ اور ضمیر احمد آخو ن ساکنان کلوسہ بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔پوچھ تاچھ کے دوران ملزموں نے اعتراف جرم کرلیا اور ان کے انکشاف پر مال مسروقہ جس میں زیورات، تانبے کے برتن، ایل ای ڈی ٹیلی ویژن، کراکری اور لاکھوں روپے مالیت کا دیگر سامان شامل تھا،برآمد کیا گیا۔ اس سلسلے میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 34/2022 بانڈی پورہ تھانہ میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ ادھر اونتی پورہ پولیس نے چوری کے ایک معاملے کو حل کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کیا۔07/03/2022کو، پولیس اسٹیشن ترال کو ڈاکٹر اریزو جان میڈیکل آفیسر ایس ڈی ایچ ترال کی طرف سے شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی کے اوقات کے دوران چوروں نے ایس ڈی ایچ ترال میں اس کے کمرے کے لاکر سے اس کا چمڑے کا بیگ چوری کر لیا جس میں سونے کے زیورات اور دیگر چیزیں تھیں۔ ضروری کارڈز وغیرہاس کے مطابق، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 23/2022 پولیس تھانہ ترال میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کرتے ہوئے، ملزم کو اونتی پورہ کے کھارپورہ شاہ آباد علاقے سے گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔ اس کی شناخت عرفات احمد ملہ ساکن کھارپورہ شاہ آباد کے بطور ہوئی ہے۔ اس کے قبضے سے 5سونے کی انگوٹھیاں، ایک پینڈلم اور دیگر ضروری اشیا وغیرہ برآمد کی گئیں۔