بانڈی پورہ+بارہمولہ +کاندربل//بانڈی پورہ اور ٹنگمرگ میں پیش آئے دو مختلف حادثات میں ایک استاد اور ایک طالبہ کی موت واقع ہوگئی ہے ۔ نور محمد ریشی ولد غلام محمد ساکن بوٹھو آلٹو کارمیں سوار ہوکر چھٹی کے بعدبانڈی پورہ کی جانب نکلے کہ بوٹھو میں ہی کار لڑھک گئی جس کے نتیجے میں مذکورہ استاد شدید زخمی ہوگیا ۔ اگرچہ فوری طور پر اسے بانڈی پورہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس المناک سڑک حادثے سے پہاڑی بستی بوٹھو ماتم میں ڈوب گئی اس مہینے میں بوٹھو کا دوسرا سڑک حادثہ ہے ۔ اس سے قبل 3جون کو ماروتی کار حادثے کی شکار ہوگئی اور دو بچوں کا باپ موت کے آغوش میں چلا گیا۔ادھرٹنگمرگ بارہمولہ کے شرئے علاقے میں ایک ماہ قبل آگ کے ایک واردات میں زخمی ہونے والی دوشیزہ بلا آخر زندگی کی جنگ ہارگئی۔ 18 سالہ سفینہ نذیر اور اس کا والد نذیر احمد یتو ایک ماہ قبل گھر میں آگ لگنے سے جھلس گئے تھے جس کے بعد دونوں باپ بیٹی کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے دونوں کو صورہ میڈیکل انسٹیچوٹ منتقل کیا ۔ منگل کو سفینہ بالآخر ایک ماہ بعد زخموں کے تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی۔نذیر احمد کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ادھر گورنمنٹ فاضل کشمیری میموریل ہائر اسکنڈری اسکول چندی لورہ میں اس وقت ماحول غمگین بن گیا جب متوفیہ کے کلاس ساتھیوں کے ساتھ ساتھ پورے اسکول میں زیر تعلیم طلاب نے اشک بار انکھوں سیسفینہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ادھر اسکول انتظامیہ کی جانب سے بھی ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسکول کی بہترین طالبہ کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسکی بلند درجات کی دعا کی گئی ۔اس دورا ن لار گاندربل میں سڑک کے ایک المناک حادثہ میں دو نوجوان شدید طور پرزخمی ہوگئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔اطلاعات کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے لار بائی پاس میں ایک ٹپر زیر JK03, 7541اور سکوٹر نمبر JK01AA, 5371کے درمیان شدید ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں عزیر احمد لون ولد شوکت احمد لون ساکن دور ہامہ گاندربل موقعہ پر جان بحق ہوگیا جبکہ عصید احمد بٹ ولد محمد یوسف بٹ ساکن دور ہامہ گاندربل شدید طور پر زخمی ہوگیا جس کو علاج معالجہ کے لئے صورہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔لار پولیس نے ٹپر ڈرائیور کو گرفتار کر کے کیس درج کرلیاہے
بانڈی پورہ اورگاندربل میں حادثات | 2افرادلقمہ اجل،ٹنگمرگ کی جھلسی طالبہ چل بسی
