بانڈی پورہ اورحاجن میں 2افراد گرفتار | نشیلی ادویات اور چرس برآمد

بانڈی پورہ/عازم جان /بانڈی پورہ پولیس نے دو روز کے دوران نشیلی ادویات اور چرس ضبط کرکے دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او بانڈی پورہ شوکت احمد نے آلوسہ چوکی آفیسر کے ہمراہ ڈی ایس پی ہڈکواٹر ڈاکٹر محمد ادریس کی نگرانی میں ناکہ کے دوران اتوار کو مگنی پورہ کے مقام پر ایک مشکوک موٹر سائیکل زیر نمبر JK05B-2912کی تلاشی کے دوران 2800نشیلی کیپسول برآمد کئے اور عبدلطیف راتھر ساکن گامرو فرار ہوا جبکہ اشفاق احمد راتھر ساکن ماڈر بانڈی پورہ کو گرفتار کرکے موٹرسائیکل کو ضبط کر لیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایس ایچ او حاجن ظہور احمد نے ناکہ کے دوران سوموار کو ژرنگ پورہ کے مقام پر ناکہ کے دوران محمد رفیق ملہ ساکن ژرنگ  کو گرفتار کرلیاجو پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس کے قبضے سے 6کلوچرس برآمد کیا گیااور حاجن تھانہ میں ایک کیس درج کر کے پوچھ تاچھ شروع کردی گئی۔