بانڈی اوڑی میں بجلی ٹرانسفارمر خراب

اوڑی//سرحدی قصبہ اوڑی کے بانڈی نامی گائوں میں ریسٹ ہائوس کے قریب نصب بجلی ٹرنسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے گائوں میں گھپ اندھرا چھایا رہتا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق دس روز قبل بجلی ٹرانسفارمر خراب ہو گیا مگرابھی تک اسے ٹھیک کرکے نصب نہیں کیا گیا۔ لوگوں نے بتایا کہ تین ماہ قبل کئی روز تک خراب رہنے کے بعد اس ٹرانسفارمر کو مرمت کر کے نصب کیا گیا تھا جودس روز قبل دوبارہ خراب ہوگیا جس کی وجہ سے لوگوں کو رمضان کے ان مقدس ایام میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔