بال آشرم پونچھ کاکچن کا کام زیر التوا

پونچھ// بال آشرم پونچھ(سرکاری یتیم خانہ ) میں عرصہ دراز سے کچن کی تعمیرات کا کام شروع کیا گیا ہے جو نہایت سست روی کا شکار ہے ۔کچن نہ ہونے کی وجہ سے رسوئی کا کام سٹور روم میں چلایا جارہا ہے اور پھر بچے اپنے اپنے بستروں پر جا کر کھانا کھاتے ہیں۔شدید گرمی اور شدید سردی میں ان یتیموں کو مزید مشکلات کا سامان کرنا پڑتا ہے۔متعلقہ وارڈن نصرت میر نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ نے فروری کے مہینے میں تمام رقومات واگزار کر کے اس عمارت کو فوری طور پرمکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔انھوں نے بتایا کہ ٹھیکیدار نہ جانے کیو اس کام میں مزید تاخیر کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ دس روز کے کام ہے جو پانچ یا چھ ماہ بعد بھی مکمل نہیں ہو پا رہا ہے ۔انھوں نے ضلع ترقیاتی کمشنرسے اپیل کی کہ وہ مداخلت کر کے ٹھیکیدار کو فوری طور پر کچن کی تعمیرات مکمل کرنے کی ہدایت کریںتا کہ بچوں کو درپیش سخت مشکلات راحت حاصل ہو سکے۔