نئی دہلی// بالی ووڈ کے مشہور میوزک کمپوزر اور گلوکار بپی لہری کا بدھ کو ممبئی کے کرٹیکیئر اسپتال میں انتقال ہو گیا۔وہ 69 برس کے تھے ۔مسٹر لہری کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا کہ مسٹر لہری ایک ماہ سے اسپتال میں داخل تھے اور انہیں پیر کے روز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔ لیکن منگل کو طبیعت بگڑنے پر انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ مسٹر بپی لہری صحت کے کئی مسائل سے متاثر تھے ۔نصف شب سے کچھ دیر قبل او ایس اے (آبسٹکٹیو سلپ ایپنا) کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔بپی لہری بالی ووڈ میں ڈسکو میوزک کو مقبول بنانے کے لیے جانے جاتے تھے ۔ انہوں نے 80۔1970 کی دہائی کے اواخر میں ‘چلتے چلتے ’، ‘ڈسکو ڈانسر’، ‘نمک حلال’، ‘ڈانس ڈانس’ اور ‘شرابی’ جیسی کئی فلموں میں مقبول گیت دیے ۔ان کا آخری بالی ووڈ گانا بھنکس تھا جو انہوں نے 2020 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘باغی 3’ کے لیے گایا تھا۔کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے بدھ کو مشہور موسیقار گلوکار بپی لاہری کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔مسٹر وجین نے ٹویٹ کیا، ‘‘بپی لہڑی کے انتقال سے دکھی ہوں۔ اس کی غیر معمولی موسیقی نے نئی دھنوں کو مقبول بنایا، نئی حساسیت کو بیدارکیا اوراور ہماری ثقافت اور فن کو گہرائی سے متاثر کیا۔ بپی لہڑی ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت۔"