بالہامہ میں دو مقامی جنگجو جاں بحق

 سرینگر//سرینگر کے مضافاتی علاقے بالہامہ میں بی جے پی رکن کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر گولیاں چلاکر ہتھیار چھیننے کی کوشش کے بعد فرار ہوئے شروع ہوئی تصادم آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک سی آر پی ایف اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر اس کی تصدیق کی۔ مارے گئے جنگجوئوں کی شناخت راسک ساکن ڈاڈسرہ ترال اور شبیر احمد ساکن پدگام پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ ادھر شمالی کشمیر کے حاجن کے کھوس محلہ میں جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان گولیوں کے تبادلے کے بعد جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے دو سے تین جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد صبح ساڑھے سات بجے علاقے کا محاصرہ کیا تھا۔