بالا کوٹ کی سٹالی چیڑ درگاہ پر سالانہ عرس کا اہتمام

مینڈھر //تحصیل بالا کوٹ کے سرحدی علا قہ میں قائم سٹالی چیڑ درگاہ پر سالانہ عرس مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔اس سالانہ عرس میں مینڈھر کے مختلف علا قوں سے آئے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مندوں سے شرکت کی جبکہ اس موقعہ پر ختمات شریف کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔اس دوران علماء و مذہنی سکالروں نے دین پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے امت کو تلقین کی کہ وہ رسول پاک ﷺ کی جانب سے بتائے گئے راستے پر چل کر دین کی خدمت کریں ۔عرس کے دوران ریاست میں امن و امان اور ملکی تعمیر وترقی کیلئے بھی دعا کی گئی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ درگاہ حدمتارکہ کے قریب واقع ہے جہاں پر ہر سال عرس کا اہتمام مذہبی عقیدت و احترام سے کیا جاتا ہے ۔