بالاکوٹ میں گولہ باری ،فوجی اہلکار ہلاک

 مینڈھر//بالاکوٹ کے ترکنڈی سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجہ میں بھارتی فوج کا ایک مقامی اہلکار ہلاک ہوگیا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کی طرف سے بالاکوٹ اور ترکنڈی سیکٹروں میں 120اور82ایم ایم کے ما رٹرگولے برسائے گئے جن کی زد میں آکر فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔دفاعی تر جمان کے مطابق پا کستا نی افو اج نے بالاکوٹ کے تر کنڈی علا قہ میں زور دار فا ئر نگ کی اور رہا ئشی علا قو ں کو نشانہ بنا یا۔ اس دوران پا کستا نی افو اج نے چھو ٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاو ں کے ساتھ ساتھ 120اور82ایم ایم کے ما رٹر گولے بھی داغے جن کی زد میں آکرفوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیاجوپندرہ جیکلائی سے وابستہ تھا۔اس اہلکار کی شناخت محمد نصیر ساکن اجو ٹ پونچھ کے طور پر ہو ئی ہے ۔