بالاکوٹ میں کئی تعمیر اتی پروجیکٹ نا مکمل

مینڈھر //تحصیل بالا کوٹ میں کئی تعمیراتی پروجیکٹ برسوں بعد بھی مکمل نہیں ہیں تاہم متعلقہ محکموں و تعمیراتی ایجنسیوں نے کاغذات میں کاموں کو مکمل درج کر کے فنڈز نکال دئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے محکمہ دیہی ترقی و دیگر متعلقہ تعمیر اتی ایجنسیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ متعدد پنچایتوں میں کئی ایک کام ایسے ہیں جو کہ ابھی تک زمینی سطح پر مکمل ہی نہیں ہوسکے ہیں تاہم محکموں کی آپسی ملی بھگت سے ان کاموں کو کاغذی سطح پر مکمل کر کے فنڈز ہڑ پ لئے گئے ہیں ۔پنچایتی اراکین و معززین نے کہاکہ کئی ایک چشموں کی مرمت و تعمیر کے سلسلہ میں پلان مرتب کئے گے تھے جس کے بعد ان قدرتی چشموں کی عارضی تعمیر کر کے صرف لینٹر ڈالنے کے بعد ہی چھوڑ دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے کئی کام زمینی سطح پر موجود ہیں جن کو مکمل نہیں کیا گیا لیکن فنڈز نکالنے کیلئے کاغذی سطح پر کاموںکو مکمل درج کر کے فنڈز نکال لئے گئے ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ تعمیر کردہ پروجیکٹوں کا معائینہ کر کے غیر قانونی عمل میں ملوث ملازمین و آفیسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔