بالاکوٹ میں بھی تربیتی پروگرام کا اہتمام

 
 
مینڈھر //آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ کے تحت بالاکوٹ میں چھ روزہ ’ارلی چائلڈ ہوڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن ‘کا پروگرام منعقد ہواجس کا افتتاح ایس ڈی ایم مینڈھر راہل یادو نے کیا ۔اس موقعہ پر سی ڈی پی او بالاکوٹ عبدالعزیز گورسی بھی موجود تھے ۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصدآنگن واڑی ورکروں کو بچوں کی تعلیم و تربیت کے بارے میں جانکاری فراہم کرناہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ کی طرف سے مس سنگیتا شرما اور ظہور علی خان کو تربیتی سیشن کیلئے مدعو کیاگیاہے جنہوںنے آج پہلے روز سے ہی تربیت شروع کردی ۔ اس تربیتی پروگرام میںچالیس ورکرز حصہ لے رہی ہیں جن کو پروگرام کے دنوں میں کھانا بھی فراہم کیاجائے گا۔ایس ڈی ایم مینڈھر نے پروگرام منعقد کرنے پر محکمہ کی ستائش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیاکہ اس سے ملنے والی جانکاری کو عام کیاجائے ۔