بالائی علاقہ جات میں رہایشی بکروال سخت پریشان ارنائی نالے میں تیس کنبے پھنس گئے ، انتظامیہ سے مدد کے طلبگار

 

عاصف بٹ

کشتواڑ// گزشتہ ا یک ماہ سے مسلسل ہورہی بے ترتیب بارشوں کے سبب جہاں کسان و دیگر طبقہ سخت پریشان حال ہے وہیںبالائی علاقہ جات کے ڈھوکوں میں رہ رہے بکروال بھی پریشان حال ہیںاور انتظامیہ سے مدد کیلئے فریاد کررہے ہیں۔ بالائی علاقہ مڑواہ کے ارنائی نالہ و دیگر مقامات پر ہرسال دیگر ریاستوں سے بکروال اپنے مال مویشوں کو لیکر آتے تھے اور موسم سرما سے قبل ہجرت کرکے واپس چلے جاتے تھے لیکن امسال بے ترتیب بارشوں نے انکی مشکلات میں اضافہ کردیاہے۔ بکروال طبقے نے میڈیا کو بتایا کہ لگ بھگ تیس کے قریب کنبے اس وقت ہجرت کرکے اس علاقے میں اپنے مال مویشیوں کو لیکر ا ٓئے تھے لیکن خراب موسم کے چلتے ہمیں سخت مشکلات ہورہی ہیں اور بھیڑ بکریوں و دیگر مال مویشوں کے ساتھ وہ کنبے پھنس گئے ہیں۔انکاکہناتھا کہ علاقے میں بارشیں ہورہی ہیں جسکے سبب مال مویشیوں کو پریشانی ہورہی ہے جبکہ کنبوں کے پاس موجود سامان بھی ختم ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم چند لوگ وہاں سے سب ڈویژن تک تین روز بعد پہنچے اور پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی ،ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری فوری طور مدد کی جائے۔