بالائی علاقوںمیں برفباری | میدانی علاقوں میں موسم ابرآلود

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقہ جات میں موسم نے پھر کروٹ بدلی جس دوران بالائی علاقہ جات میں تازہ برف باری ہوئی۔تفصیلات کے مطابق جہاں میدانی علاقہ جات میں مطلع دن بھر ابرآلود رہا وہیں بالائی علاقہ جات میں تازہ برفباری ہوئی جسکے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ مڑواہ ، وڑاون و دیگربالائی علاقہ جات میں کئی انچ تازہ برفباری ہونے کی اطلاعات ہیں جس سے لوگ گھروں کے اندر ہی محصور ہوکر رہ گئے۔ان علاقہ جات میں ابھی کئی فٹ برف جمع ہے جس سے عوام کو سخت مشکلات کاسامنا ہے۔